بھارتی قابض دورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام ، حریت قیادت نے کل ہڑتال کی کا ل دیدی


سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں سیدعلی گیلانی ، میرو اعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل حریت قیادت نے بھارتی قا بض فورسز کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کے خلاف احتجاج کیلئے کل (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

مکمل ہڑتال کی کال دی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماؤں نے سرینگر میں جاری بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کومقتل میں تبدیل کردیاگیا ہے جہاں کشمیری عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو قابض بھارتی فورسز سے محفوظ نہیں۔ اسلام آباد کے علاقے کھڈونی میں قابض فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوان کی شہادت پر احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین پر بھارتی پولیس نے جس طرح وحشیانہ گولیاں‘ پیلٹ اور آنسو گیس کے شیل برساکرایک اورشہری کو شہید اور سینکڑوں لوگوں کو زخمی کیا وہ بدترین ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں جاری قتل عام کو بدترین نسل کشیُ قراردیتے ہوئے کہا کہ روازنہ کشمیریوں کا قتل کشمیریوں کی نسل کشیُ کی مہم کا حصہ ہے ۔کھڈونی میں کشمیری نوجوان محمدفرحان کی شہادت پر ماتم کرنے والے سوگواران پر بھارتی فورسز نے پیلٹ، گولیوں اورآنسو گیس کا وحشیانہ استعمال کر کے درجنوں افراد کو زخمی اور ایک اور نوجوان خالد احمد ڈارکو شہید کردیا۔ بھارت نواز سیاست دان بھی نہتے کشمیریوں کے قتل عام میں برابر کے شریک ہیں کیونکہ یہی لوگ اس قتل عام کو قانونی جواز اوراس میں ملوث درندوں کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ظلم و جبر حد سے گزر جائے تو اس کا خاتمہ لازمی ہو جاتا ہے اور اسی اَبدی قانون کے تحت بھارت کا یہ ظلم بھی فنا ہوکر رہے گا ۔ انہوں نے نہتے کشمیریوں کی نسل کشیُ اوربدترین مظالم پر عالمی برداری کی خاموشی پر افسوس ظاہر کیا اورکہاکہ دراصل عالمی برادری نے بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی و معاشی مفادات کے تحفظ کیلئے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر چپ سادھ رکھی ہے جو نہ صرف انسانیت سوز ہے بلکہ عالمی امن اور بقائے باہمی کے مسلمہ اصولوں کی بیخ کنی بھی ہے۔ حریت رہنماؤں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تجارتی مفادات کیلئے انسانی اقدار کی بیخ کنی کا اپنا رویہ تبدیل کریں اور کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف آوازبلند کر کے اسے روکنے کی سعی کریں۔ نام نہاد حکمرانوں نے کشمیر کو ا پولیس سٹیٹ میں تبدیل کردیا ہے جہاں ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں اور اظہار رائے کی آزادی پر قدغن عائد ہے ۔ا بھارتی افواج کے ہاتھوں جاری قتل عام کیخلاف ہفتہ کو مکمل ہڑتال کی جائے گی جس کا مقصد بھارت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری پر واضح کرنا ہے کہ کشمیری بدترین بھارتی ظلم وتشدد اور قتل عام کے باوجود اپنی تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔
کشمیر

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...