ایپکا ملتان ڈویثرن سرکاری ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال‘ دفاتر کی تالہ بندی

ایپکا ملتان ڈویثرن سرکاری ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال‘ دفاتر کی تالہ بندی

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) آل پاکستان کلرکس ایشن ملتان ڈویژن میں تمام سرکاری ملازمین سکیل نمبر 1تا 16 نے دفاتر کی مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کی اور اپنے اپنے دفاتر میں مکمل تالہ بندی کر کے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

اپنے عہددران کے ساتھ جلوسوں کی صورت میں بیز کتبے ہاتھوں میں اٹھا کر حکومت کے خلاف نعرے لگا تے ہوئے دفتر محکمہ انہار ابدالی روڈ ملتان میں اجتماعی احتجاجی جلسے میں شرکت کی محکمہ بلڈنگ اور ورکس کے جلوس کی قیادت ملک ریاض اور قاری طارق نے کی ،محکمہ کو اپر ٹیو کی قیادت مہر نواز ھراج ،ملک غلام عباس کھوکھر،رمضان سومرہ اور محکمہ زراعت ایمری کی قیادت شاہرے خان گسورا،خلیل ہاشمی ، سید علی حیدر،توصیف احمد ،ملک طارق اعوان حافظ شریف،محکمہ فلوریکلچرل کی قیادت شریف بھٹی نے کی، محکمہ زکواۃکی قیادت سلیم لغاری شہزاد خان نے کی محکمہ انٹی کریشن کی قیادت سید ارشاد حسین نقوی نے کی ، ڈویژنل صدر رانا اقبال نون نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے پے سکیل کی رویژن کی جائے اورتمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں ضم کئے جائیں۔وفاقی اور صوبائی سطح پر ہاؤس رینٹ تمام سرکاری ملازمین کو 60 فصید کی شرح سے کرایہ مکان رننگ پے دیا جائے۔پورے ملک کے ملازمین کو یکساں شرح سے تنخواہ اور الاؤنسز دیئے جائیں عدلیہ اور سیکرٹریٹ کے ملا زمین کی تنخواہوں کا فرق ختم کیا جائے۔مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ میں اضافہ کیا جائے۔تمام ٹیکنیکل / نان ٹیکنیکل پوسٹوں کو فوری اپ گریڈ کیا جائے۔ترقی سے محروم کیڈر کے لئے فوری ٹائم سکیل پرموشن پالیسی کا اعلان کیا جائے۔میڈیکل / کنوینس الاؤنس کے شرح میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے ۔بنوولنٹ فنڈاورانشورشن کی رقم کو ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر دی جائے۔کنٹر یکٹ پالسی کا خاتمہ کیا جائے کنٹریکٹ ملازمین ریگولر کیے جائیں۔ رانا اقبال نون ڈویژنل صدر نے حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کے حکمرانوں کو باور کیا ہے کہ اگر ملازمین کے جائز مطالبات کوفوری تسلیم نہ کیا گیاتو حکمرانوں کے خلاف دمادم مست قلندر ہو گا ساتھ ہی سرکاری ملازمین کو لاہور اور اسلام آباد کی کال دینی پڑے گی لہذا وزیر اعظم پاکستان نواز شریف شاہد خاقان عباسی صاحب اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف صا حب ہمارے درج بالا مطالبات کا فوری نوٹس لیں۔ احتجاجی جلسے کے بعد تمام سرکاری ملازمین رانا اقبال نون کی قیادت میں پُر امن ریلی نواں شہر چوک تک نکالی گئی اور حکومت کے خلا ف خوب نعرہ بازی کی گئی اور روڈ کو بلاک کیا گیا۔رانا ناصرعلی چیئرمین ایپکا ،ڈاکٹر اسلم چوہان، ملک انور حسین کچالہ، ملک صفدر حسین صدر بہاولدین زکریا یو نیورسٹی، مخدوم اظہر حسن گیلانی ، ارشاد حسین نقوی، ملک عباس کھوکھر ، مہر اشرف ساقی ، مصوری نقوی، دلاور عباس، ضغم عباس قریشی نے بھی ریلی سے خطاب کیا۔

ایپکا

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...