نشتر ہسپتال میں پی سی آر کٹس، انسولین ختم، مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا

نشتر ہسپتال میں پی سی آر کٹس، انسولین ختم، مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا

ملتان(وقائع نگار) نشتر ہسپتال میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کیلئے پی سی آر ٹسٹ کیٹس اور شوگر کے مریضوں کیلئے آنسولین ختم ہیں۔ جس کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں میں وائرس کے فعال ہونے نہ ہونے کے بارے میں پی سی آر ٹسٹ(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

کیا جاتا ہے۔ مگر کئی روز سے پی سی آر ٹسٹ کی کیٹس ختم ہیں۔ جس کیوجہ سے مریضوں کو پی سی آر ٹسٹ نجی لیبارٹریوں سے کروانا پڑ رہا ہے۔ کیونکہ ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کا علاج اسی ٹسٹ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ نجی لیبارٹریوں میں پی سی آر ٹسٹ کی فیس 5سے 8ہزار روپے تک وصول کیے جارہے ہیں ۔ جبکہ نشتر ہسپتال میں یہ ٹسٹ داخل مریضوں کے کاسٹ پرائس پر کیا جاتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب نشتر ہسپتال میں شوگر کے مریضوں کیلئے آنسولین 70/30ختم ہے۔ نشتر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی پی سی آر ٹسٹ کٹ کی ڈیمانڈ بھیج دی گئی ہے۔ جبکہ انسولین 70/30بھی خریدی جاچکی ہے۔ جو بہت جلد مریضوں کو فراہم کی جائے گی۔

کٹس، انسولین ختم

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...