بین الصوبائی گینگ کا اشتہاری ملزم ستاری لنگڑیال مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا


منچن آباد (تحصیل رپورٹر) علاقہ تھانہ میکلوڈ گنج میں ایس ایچ او جام منظور احمد اور ایس ایچ او گھمنڈ پور شفاقت علی ڈھلوں کی سرکاری گاڑیوں پر حملہ کرنے والی گینگ کا سرغنہ ڈاکو پو لیس مقابلہ میں پار ہو گیا جبکہ اس کے چار ساتھی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،تفصیلات کیمطابق (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

بین الصوبائی گروہ کا خطرناک اشتہاری عبدالستار عرف ستاری لنگڑیال جو کہ پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا اور گزشتہ دنوں تھانہ میکلوڈ گنج کے اے ایس آئی محمد نواز بگا کی شہادت کے مقدمہ میں بھی ملوث تھا وغیرہ کی گرفتاری کے سلسلہ میں ریڈ کے بعد واپس آنے والے جام منظور ایس ایچ او اور شفاقت علی ڈھلوں ایس ایچ او سمیت نفری پر بائی پاس ہسپتال موڑ کے قریب گھات لگائے بیٹھے ہوئے اشتہاریوں نے فائرنگ شروع کر دی ،فائرنگ کے تبادلہ کے بعد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے عبدالستار عرف ستاری لنگڑیال ہلاک ہو گیااور اس کے چار ساتھی ڈاکو بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ،دریں اثناء انجمن تاجران کے صدر شیخ انتصار الحق شامی ،مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر میاں اعجاز احمد زرگر ،مسلم لیگ ق کے تحصیل صدر میاں ایاز احمد وٹو ،پیپلز پارٹی تحصیل منچن آباد کے صدر میاں راشد محمود ملکو کا وٹو ،میاں اسرار احمد پراچہ چےئرمین ،میاں محمد امین خان بھٹی وائس چےئرمین سمیت سیاسی سماجی و تجارتی تنظیموں کے عہدیداران نے پولیس مقابلہ میں ڈاکوؤں کی ہلاکت پر ایس ڈی پی او سرکل منچن آباد شمس الدین خان یوسفزئی کی بہترین حکمت عملی ،ایس ایچ او منچن آباد ماجد اقبال کے پیشہ وارانہ فرائض میں ذمہ دارانہ کردار پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے منچن آباد پولیس کا ایک خاصہ قرار دیا ہے ،مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ان ناسوروں کے جہنم واصل ہونے سے مقامی لوگ سکھ کا سانس لیں گے اور علاقہ امن و امان کا گہوارہ بن جائے گا ،

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...