ملتان سے بہاولنگر جانیوالی بس ٹائی راڈ ٹوٹنے پر حادثہ کا شکار‘ 9 زخمی
ٹبہ سلطان پور،چوک میتلا(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) ٹبہ سلطان پور کے قریب چوک میتلامیں ملتان سے بہاولنگر جا نے والی پرائیویٹ کمپنی کی بس ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اُلٹ گئی بس میں سوار 9سے زائد مسافر زخمی بس میں 50سے زائد مسافر سوار تھے تاہم زخمیوں میں تمام کی حالت خطرے سے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
باہر ہے جنہیں ابتدائی طبعی امداد دے کر فارغ کردیا پرائیویٹ کمپنی کی بس الحمزا نمبری بی ایس اے293مسافروں کو لیکر ملتان سے بہاولنگر جارہی تھی کے آچانک چوک میتلا میں تیز رفتاری کے باعث ٹائی راڈ ٹوٹ گیا جس کے باعث بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر چوک میں اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار خواتین اور مردوں سمیت9مسافر جن میں محمد اسحاق ، فہیم ، رفیق ، نور محمد ، فرزانہ بی بی ، رکسانہ بی بی ، نعیم ، شہزاد ، عدیل سمیت دیگر شامل ہیں بس میں 50سے زائد مسافر سوار تھے جس میں گورنمنٹ گرلز ہاہر سکینڈری اسکول ٹبہ سلطان پور کی ٹیچرز ، طلباء اور دیگرسرکاری اداروں کے ملازم بھی شامل ہیں تاہم وہ محفوظ رہے بس الٹنے کے باعث مسافروں کو شیشے توڑ کر باہر نکالا گیاواضع رہے کہ اسی بس نے چند ماہ قبل چوک عاصم کے قریب موٹر سائیکل سوار افراد کو بھی تیز رفتار کے باعث ٹکر مادری تھی جس کے نتیجہ میں 5افراد زخمی ہوئے تھے ۔
بس حادثہ