مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ایس ایچ او تھانہ الپہ سے 20 جنوری کو جواب طلب


ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ اوتھانہ الپہ سے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
20 جنوری کوجواب طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں محمدبشیرنے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے اپنے رقبہ میں فصل گندم کاشت کی ہوئی تھی اورگندم کے سیزن پر 4 مئی 2017 ء کووہاڑی چوک مدرسہ کے قاری فیض بخش رضوی نے اس سے گندم خریدنے کامعاہدہ کیااور1190 روپے فی من کے حساب سے 370 بوری گندم خریدی جس کے بدلے میں 4 لاکھ 40 ہزارروپے کاچیک دیااورگندم لے کرچلا گیا لیکن 16 اگست کو چیک کیش کرانے کے لئے بنک میں جمع کرایاتو چیک بوگس ثابت ہواہے اوررقم دینے کے مطالبہ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں جس پر مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیاجارہاہے۔
مقدمہ درج نہ کرنے

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...