بدھلہ سنت‘ 2 سالہ بچہ کوسٹر کی زد میں آکر جاں بحق


ملتان(وقائع نگار) بدھلہ سنت میں گاڑی ریورس کرتے ہوئے ڈرائیور نے گلی میں کھیلنے والے 2 سالہ بچے کو کچل دیا اور موقع پر (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

جاں بحق معلوم ہوا ہے کہ تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ فضل شاہ والا کے رہائشی تاجر صابر شاہ کا 2 سالہ بیٹا زوہیب گلی میں کھیل رہا تھا جہاں کوسٹر کو ریورس کرتے ہوئے ڈرائیور اظہار حسین نے بچے کو کچلا جو موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے کارروائی کے بعد بچہ کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی اور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
بچہ جاں بحق

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...