معصوم زینب کا قتل بربریت کی بدترین مثال ہے‘ ذوالفقار کھوسہ


ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی).سابق گورنر پنجاب سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ قصور میں معصوم زینب کا قتل بر بریت کی بد ترین مثال ہے ، قاتل کی فی الفور گرفتار کر کے عبرتناک سزادی جائے . اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8سالہ(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

زینب کو بد اخلاقی کے بعد قتل کر دینے کے واقعے نے انسانی دل دہلا دیئے ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں سردار ذوالفقار علی خا ن نے کہا کہ معصوم زینب کے والد ین عمرہ کی سعادت حاصل کرنے گئے تھے دوسری طرف معصوم بچی کو اغوااور بد اخلاقی کے بعداسے قتل کر دیا گیا جبکہ حکمران اپنے اقتدار کے دوام کے لیے تو مصروف ہیں لیکن عوام کی جان اور مال کے تحفظ سے بیگانے ہیں تاہم حکمرانوں کوبے گناہوں کے ساتھ کی گئی زیادتیوں اوران کے خون کا جواب دینا پڑے گا۔
ذوالفقار کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...