ہمیں ترقی کیلئے خواتین کی استعداد کار کو بڑھانا ہوگا‘ جرمن سفیر

ہمیں ترقی کیلئے خواتین کی استعداد کار کو بڑھانا ہوگا‘ جرمن سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)جرمن سفیر مارٹن کابلرنے گزشتہ روز خواتین یونیورسٹی کا دورہ کیا۔جرمن سفیر نے اساتذہ اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں جیسے یوتھ(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

ایجوکیشن، جدید معاشیات، اور ماحولیاتی تبدیلیاں اور توانائی میں دونوں ممالک کی یونیورسٹیاں باہمی تعاون سے مختلف پراجیکٹس کا آغاز کر سکتی ہیں۔ ہمیں ترقی کیلئے خواتین کی استعداد کار کو بڑھانا ہو گا کیونکہ خواتین کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی اعلیٰ تعلیم کے لئیے مختلف شعبوں میں وظا ئف مہیا کر رہا ہے جس سے پاکستانی طلبہ کو بہت فائدہ ہو گا۔دونوں ممالک کے اساتذہ اور طلبہ کے آپس میں تعلیمی،معلوماتی اور ثقافتی دورے ہونے چاہئیں۔طلبہ کو جرمن زبان کے کورس سیکھنی چاہئیں۔اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ اور اساتذہ بھی موجود تھے۔
جرمن سفیر