’’پاکستان‘‘ کی تصویر پر ایکشن‘ بیچ سڑک نصب تمام کھمبے فوری ہٹانے کا حکم

’’پاکستان‘‘ کی تصویر پر ایکشن‘ بیچ سڑک نصب تمام کھمبے فوری ہٹانے کا حکم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) روزنامہ’’ پاکستان ‘‘میں سڑک کے عین درمیان بجلی کے کھمبے کی تصویر شائع ہونے پر میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے سخت نوٹس لے لیا۔ سڑک کے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

درمیان نصب تمام کھمبے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا۔بجلی کے کھمبے شفٹ کرائے بغیر ہی سڑک کی تعمیر پر پراونشل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کو وضاحتی لیٹر بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیل کے مطابق قاسم بیلہ سے گارڈن ٹاؤن تک نئی سڑک کی تعمیر کرتے ہوئے ضابطوں کو نظر اندازکر دیا گیا ہے۔پراونشل ہائی وے کے افسران کی مجرمانہ غفلت کے باعث ٹھیکیدار نے ’’انوکھا ‘‘ کام کیا کہ سائٹ سے بجلی کے 8کھمبے شفٹ کرائے بغیر ہی سڑک تعمیر کرکے چلتا بناجس سے خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی کیونکہ سڑک کے درمیان بجلی کے8 کھمبے نصب ہیں ۔ ان میں 2کھمبے تو سڑک کے عین وسط میں ہیں۔رات کو اندھیرے یا دھند کے باعث خوفناک حادثے کا اندیشہ پیدا ہو چکا ہے ۔ روزنامہ ’’پاکستان ‘‘ میں اس کی تصویر شائع ہونے پر میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد اکرم چوہدری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے شعبہ آر آر ای کو فوری طور پر بجلی کے 8کھمبے شفٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ اس مجرمانہ غفلت پر پراونشل ہائی وے کے حکام کو وضاحتی لیٹر بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شعبہ آر آر ای کے افسران نے گزشتہ روزسائٹ چیک کی اور آج صبح8تا12 بجے متعلقہ فیڈر پر شٹ ڈاؤن کرکے تمام 8کھمبے شفٹ کر دئیے جائیں گے دریں اثناء ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد عمر لودھی کا کہنا ہے کہ بجلی کے کھمبے شفٹ کرائے بغیر سڑک تعمیر کرنا ٹھیکیدار کی غفلت تو ہے ہی مگر اس کے ساتھ پراونشل ہائی کے افسران بھی برابر کے ذمہ دار ہیں ۔ ایس ڈی او ‘ ایکسین اور دیگر افسران نے میپکو کی تنصیبات ہٹوائے بغیر اس روڈ کی تعمیر کیسے شروع ہونے دی اور چیکنگ کے دوران اس روڈ کو کیسے کلیئر کر دیا ۔یہ سوالات جواب طلب ہیں مگر ہم نے اس بارے میں متعلقہ ایکسین اور ایس ڈی او کو حکم جاری کر دیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کو حل کریں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...