ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کی میئر کیخلاف مہم تیز ‘ چیئرمینوں سے رابطے کیلئے 2 کمیٹیاں تشکیل

ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کی میئر کیخلاف مہم تیز ‘ چیئرمینوں سے رابطے کیلئے 2 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر)ملتان ڈویلپمنٹ گروپ نے میئر کے خلاف اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے این اے 149 اور این اے 150 کے چیئرمینوں سے رابطے کے لئے رابطہ کمیٹی کے اراکین کو (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
ہر قومی حلقے میں علیحدہ علیحدہ ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ این اے 149 میں رابطہ کمیٹی کے اراکین جلیل خان بابر، رسالت خان شیروانی، اختر عالم قریشی، ضرار خان اور شیخ فیاض چیئرمینوں سے رابطے کریں گے۔ این اے 150 میں مرزا سرفراز بیگ، رانا اشرف تاج، ماسٹر سعید انصاری، شیخ رفیق اور حامد ارائیں چیئرمینوں سے رابطے کریں گے۔ گزشتہ روز ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کی رابطہ کمیٹیوں نے این اے 149 اور این اے 150 میں متعدد چیئرمینوں سے رابطے کئے اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کی رابطہ کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک دو روز میں مزید چیئرمین ان کے گروپ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ دوسری طرف میئر گروپ کی طرف سے بھی چیئرمینوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ میئر گروپ بھی چیئر مینوں سے رابطے کر رہا ہے انہوں نے بھی دعویٰ کا ہے کہ میئر کے خلاف ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کو کامیابی نہ ملے گی۔ ان کے پاس مطلوبہ چیئرمینوں کی تعداد کبھی بھی پوری نہ ہو گی۔
میئر کیخلاف مہم