وزیر اعلیٰ مارچ میں طیب اردگان ہسپتال توسیع‘ میڈیکل کالج کا افتتاح کرینگے‘ حماد ٹیپو


بھٹہ پور(نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ کے ساڑھے چار سالہ دور میں مظفر گڑھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ٹراما سنٹر ، 2سنٹر آف ایکسلینس سکول، BZUکیمپس،ڈائلائیسز سنٹر، طیب اردگان 60سے بڑھا کر 250بیڈ کاہسپتال ،کروڑوں کی لاگت سے کارپٹ روڈ بنوائے ہم پر(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

بیجا تنقید کرنے والے سیاسی تنقید کی بجائے زمینی حقائق کو سمجھیں ان خیالات کا اظہار ایم پی اے حمادنواز ٹیپو نے خانپور بگا شیر پریس کلب میں میٹ دی پریس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ مارچ 2018میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف طیب اردگان ہسپتال کا 500بیڈ ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کریں گے جس سے درجہ چہارم کے 1500سے زائد ملازمین کی اسامیاں پر ہوں گی اس کے علاوہ ڈاکٹر ، میڈیکل ٹیکنیشن ،پیرا میڈیکس کے بے روزگار میل ،فی میل سٹاف کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ،انہوں نے مذید کہا کہ میں تیں نسلوں سے مسلم لیگ کا نظریاتی کارکن ہوں یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے مجھے ٹکٹ دے کر پارٹی یندر بھی جمہوری کلچر کو فروغ دینے کی مثال قائم کی صحافیوں کو سوال پر انہوں نے کہا کہ جس یونین کونسل اور پولنگ سٹیشن سے مجھے ووٹ نہیں ملے میں نے وہاں بھی بلا تفریق کام کروائے یہ بات ٖخر سے کہ سکتا ہوں کہ میرے کسی بھائی ،عزیز ،رشتہ دار نے کوئی نوکری نہیں بیچی اور نہ ہی کسی قبضہ مافیا کا حصہ رہا ،حلقہ کی عوام کو جواب دہ ہوں اور اپنے احتساب کے لئے بھی حاضر ہوں کھنگن مرادآباد ووٹ نہ ملنے کے باوجود بھی کام کرایا ،کسی سیاسی مخالف کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی انہوں نے مذید بتایا کہ ملتان کی طرح مظفر گڑھ میں بھی SPEEDOبس سروس کا عنقریب آغاز کیا جا رہا ہے اس کے لئے 20بسیں موجود ہیں معاہدہ اور جگہ ،ضروری انتظامت کے بعد مظفر گڑھ ،ملتان ،شجاع آباد،کبیر والہ ،اس سروس سے عام مستفید ہوں گے اور اس سروس کا ملتان تک کرایہ 20روپے ہوگا ،آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہوگا ہم بلا تفریق حلقے کی عوامی خدمت کے تحت ذہنی طور پر مطمئین ہیں اس موقع پر رانا محمد شاہد تحصیل جنرل سیکرٹری ن لیگ مظفر گڑھ اور سماجی شخصیت رانا محمد افضل بھی موجود تھے ،
حماد ٹیپو

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...