لاپتہ افراد کیس، ہوم سیکرٹری، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری


کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں ہوم سیکریٹری، ڈی جی رینجرز اورآئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ رضوانہ شاہد اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے،(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
رضوانہ شاہد نے عدالت کو بتایا کہ عزیز و اقارب کی بازیابی میں پولیس تعاون نہیں کر رہی ۔جس پر عدالت نے ہوم سیکریٹری، ڈی جی رینجرزاور آئی جی سندھ سمیت وفاق کے افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔اس سے قبل ہونے والی سماعت میں سندھ ہائیکورٹ کی دورکنی بینچ نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی اور جے آئی ٹی تشکیل نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور ڈی آئی جی ویسٹ کو طلب کیا تھا۔اس کے علاوہ عدالت نے لاپتہ افراد سے متعلق فوکل پرسن مقرر کرنے کیلئے فوری نوٹیفیکشن جاری کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔
لاپتہ کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...