نوجوان وکلاء اپنا کام محنت، دیانت داری سے کریں کامیابی قدم چومے گی‘ بہادر علی خان

نوجوان وکلاء اپنا کام محنت، دیانت داری سے کریں کامیابی قدم چومے گی‘ بہادر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جتوئی(نمائندہ پاکستان) نوجوان وکلاء اپنا کام لگن ،محنت اور دیانتداری سے کریں کامیابی انکے قدم چومے گی بارمیں ایک چھوٹا سا چیمبر انکی شہرت اور بلندیوں کا پہلا زینہ ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ بہادر علی خان کا جتوئی کورٹس میں نئے تعمیر ہونے والے جونئر وکلاء کے چیمبر زکے افتتاح(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کے موقع پر وکلاء سے خطاب جتوئی سول کورٹس میں نوجوان وکلاء کے 40چیمبرز کا افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ جناب بہادر علیخان نے اپنے دست مبار ک سے افتتاح کیا اور دعائیہ تقریب کے بعد بار روم میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب بہادر علی خان نے کہا کہ نوجوان وکلا اپنے پیشے سے مخلص اور اپنے کلائنٹس کا احساس کریں جب نوجوان وکلا اپنا کام اپنے کلائنٹس کی بہتری میں محنت لگن اور فرض شناسی سے کریں گے تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں انکے مقصد سے دور نہیں رکھ سکتی انہوں نے مزید کہا کہ آج یہ چھوٹے سے چیمبر محسوس ہورہے ہوں گے مگر جب نوجوان وکلا اپنے محنت سے کام کریں گے تو یہی چیمبر انکے لئے نیک نامی اور مقبولیت کا باعث ہونگے اس موقع پر صدر بار عبدالقیوم اہمدانی،جنرل سیکریٹری سردار ظفر حسین خان گوپانگ ،آ صف علی رانا،اختر علی بھٹی،جام محمد اجمل، یاسرعرفات جوئیہ،صلاح الدین یاسر،محمد محبوب الٰہی اور سردار ضیاء اللہ جتوئی اوردیگر نے بھی خطاب کیا آخر میں نوجوان وکلا کے چیمبر کی الاٹ بارے قرعہ اندازی کی گئی تقریب میں اسماعیل خان نوتانی،راؤ محمد ایوب،شاہد اقبال جتوئی،جاوید اقبال، قاضی محمد اجمل،چاچا نذیر احمد خان رانا اسرار ،جام ریاض،سرفراز خان،راؤ خالد محمود،راؤ سرفراز تسلیم،سید ذاکر شاہ سمیت سینکڑوں وکلاء نے شرکت کی۔
بہادر علیخان