سانحہ قصور : شہباز شریف،رانا ثناء کیخلاف انداراج مقدمہ کی درخواست
لاہور(نامہ نگار خصوصی )قصور میں کمسن بچی زینب کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور آئی جی پولیس پنجاب کے خلاف اندراج مقدمہ اور پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
دائر کردی گئی ۔شہری آمنہ ملک کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت آئینی طور پر شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے اور قصور میں بچی کو بداخلااقی کے بعد قتل کرنے کا واقعہ حکومت کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ نہ کرنے پروزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر قانون پنجاب اور آئی جی پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور آئین پر عملدرآمد کرانے کے لئے گورنر پنجاب کو حکومت کو معطل کر کے ایمرجنسی نافذ کا حکم دیا جائے۔
اندراج مقدمہ