فتح پور میں 60 لاکھ روپے کی بنک ڈکیتی ، سکیورٹی گارڈز پر تشدد

فتح پور میں 60 لاکھ روپے کی بنک ڈکیتی ، سکیورٹی گارڈز پر تشدد

فتح پور (سٹی رپورٹر ) ڈاکو اسلحہ کے زور پر بنک سے 60لاکھ روپے لوٹ کر فرارتفصیل کے مطابق گز شتہ شام پرانی غلہ منڈی میں واقع حبیب بنک فتح پور میں ٹویوٹا کرولا گاڑی نمبر 1501/XLIمیں سوار آئے ، بنک کے اندر ایک نقاب پوش اور چار بغیر نقاب کے داخل ہوئے ، آتے ہی بنک میں(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

موجود سیکور ٹی گارڈزسلیم سجاد ،محمد الیاس اور محمد حسین کو اسلحہ چھین کر یرغمال بنا لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈیوٹی پر معمور جملہ سٹاف کو یرغمال بنا کر بنک کے کیشئر کے پاس جاکر تھیلہ میں رقم ڈال کر فرار ہو گئے اور مزاحمت پر گولی مارنے کی دھمکی دی ، سیکورٹی گارڈ محمد الیاس اور سلیم سجاد شدید زخمی ہو گئے ، بنک کے سائرن بجنے پر پرانی غلہ منڈی کے لوگوں سمیت پولیس انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے اطلاع پر ناکہ بند ی کرادی ، ڈی ایس پی سید طاہر عباس گیلانی ، ایس ایچ او تھانہ فتح پور بھی موقع پر پہنچ گئے ،حبیب بنک برانچ فتح پور کے چوہدری ذوالفقار علی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ابھی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تقریبا 60لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈی پی او لیہ نے بھی موقع پر پہنچ کر واقع کی تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی اور فرانزک رپورٹ ,فنگر پرنٹ کے ذریعے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ۔

بنک ڈکیتی

مزید : ملتان صفحہ آخر