لینڈ ریکارڈ سنٹر لودھراں کا سروس سنٹر انچارج رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
ملتان، لودھراں(نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی عدنان آصف نے لینڈ ریکارڈ سنٹر لودھراں پر چھاپہ مار کر سوس سنٹر انچارج کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ملزم سے 15 ہزار روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا قبل ازیں لودھراں کے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
رہائشی شہری ڈی جی انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ لینڈ ریکارڈ سنٹر لودھراں پر تعینات سروس سنٹر انچارج شاہ زیب بابر انتقالات درس کرنے کیلئے رشوت طلب کر رہا ہے اگر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کارروائی کرے تو ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرواسکتا ہے ڈی جی انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن وہاڑی کو کارروائی کا حکم دیا جنہوں نے مقامی مجسٹریٹ کی قیادت میں چھاپہ مار کر ملزم کو 15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ملزم کو ریمانڈ کیلئے آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
گرفتار
Back to Conversion Tool