نادرا کا سسٹم لنک ڈاؤن‘ شہری گھنٹوں لمبی قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور

نادرا کا سسٹم لنک ڈاؤن‘ شہری گھنٹوں لمبی قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور

ملتان(خصوصی رپورٹر)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریش اتھارٹی (نادرا)کا سسٹم اپ گریڈ نہ ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے،گذشتہ روز سسٹم لنک ڈاؤن ہونے سے شہر ی گھنٹوں لمبی قطاروں میں کھڑے رہے جبکہ متعدد طویل انتظار کے بعد ٹوکن واپس کر کے چلے گئے ،اس حوالے بتایا (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

گیا ہے کہ نادرا دفاتر چوک کمہاراں والا سنٹر ،علی آرکیڈ سنٹر اور ایگزیکٹو سنٹر کا سسٹم مسلسل 4گھنٹے لنک ڈاؤن رہا جس کے باعث ٹوکن سمیت ڈیٹا انٹری،تصویر ،بائیو میٹرک اور سکرینگ سسٹم خراب ہوگیا،جس کی وجہ سے صارفین کو گھنٹوں انتظار کے بعد مایوس لوٹنا پڑا،اس حوال سے شہریوں نے سسٹم کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثناء نادرا علی آرکیڈ سنٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد کامران نے شکایات پر سٹاف سے موبائل فون ڈیوٹی کے قبل کاؤنٹر پر جمع کروانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نادرا انتظامیہ کی جانب سے دوران ڈیوٹی سٹاف کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد ہے مگر چند اہلکارو ں کی جانب سے ان احکامات کو نظر انداز کرنے کی شکایات سامنے آرہی تھیں جبکہ صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا تھا،جس کے سد باب کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے سخت کاروائی کرتے ہوئے ڈیوٹی سے قبل سٹاف ممبران کے موبائل کاؤنٹر پر جمع کروانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر