ڈکیتی، چوری رہزنی کی 15سے زائد وارداتیں ‘شہری قیمتی سامان سے محروم

ڈکیتی، چوری رہزنی کی 15سے زائد وارداتیں ‘شہری قیمتی سامان سے محروم

ملتان(وقائع نگار) ڈکیتی چوری اور رہزنی کی `15سے زائد وارداتوں میں شہریوں سے موٹر سائیکلوں ، موبائل فونز، لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات ، مال مویشی اور دیگر گھریلو سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے سے محمد عرفان کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

ملزمان نقدی طلائی انگوٹھی الیکٹرونکس سامان چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ مظفر آباد کے علاقے سے منیر احمد کی مسجد کے باہر سے نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔ اور اسی تھانے کی حدود سے قاضی محمد قمر کریانہ سٹور پر 4مسلح ڈاکوؤں نے نقدی ، موبائل فونز دیگر کریانہ سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ کینٹ کے علاقے سے شاہنواز کی مین کینٹ بازار سے نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل چوری کرکے لئے گئے۔ اور اسی تھانے کی حدود سے محمد طارق کی تھی۔ مین کینٹ بازار کے اندر سے نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل چوری کرکے لئے گئے۔ تھانہ چہلیک کے علاقے سے عبد الوحید کی دکان کے باہر سے نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل چوری کرکے لئے گئے۔ تھانہ قادر پور راں کے علاقے سے فدا حسین کی شاخ مدینہ کے قریب مسلح نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل نقدی 10ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے سے نقدی 80ہزار روپے چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ ملزمان داخل ہوکر بکرے بکریاں مالیتی 2لاکھ 50ہزار روپے چوری کرکے لئے گئے۔ تھانہ گلگشت کے علاقے سے عصمت کی ایکسائز آفس ایم ڈی اے چوک کے سامنے سے پرس میں نقدی طلائی زیور مالیتی 1لاکھ 10ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے سے محمد ذکا والدین کی گھر میں نامعلوم ملزمان 8نقدی اور 2موبائل فونز چوری کرکے لئے گئے۔ تھانہ قطب پور کے علاقے سے محمد اشرف کے گھرنامعلوم ملزمان داخل ہوکر نقدی موبائل فون طلائی زیور مالیتی 1لکھ 30ہزار چوری کرکے لئے گئے۔ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے سے عبد الخالق کی گھر کے باہر سے نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل 125چوری کرکے لئے گئے۔ اور سورج کنڈ روڈ بستی کھاریو میں ڈاکوؤں کی دن کے وقت شہری فخر عالم اور بلال سے رقم اور دیگر اشیاء سامان مالیتی 30ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔ جبکہ متعلقہ پولیس نے ان مقدمات کا الگ الگ اندارج کرلیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر