سردار کوڑے خان اراضیات کی آمدن25 کروڑ روپے تک پہنچ گئی‘ 12کروڑمرکزقومی بچت میں جمع کرادیئے گئے

سردار کوڑے خان اراضیات کی آمدن25 کروڑ روپے تک پہنچ گئی‘ 12کروڑمرکزقومی بچت ...

مظفرگڑھ(نامہ نگار) 2013میں ہے ڈی سی او فراست اقبال مرحوم نے رفیق گجر کو لینڈ سپریٹنڈنٹ تعینات کرکے اراضی کی شفاف نیلامیوں کا ٹاسک دیا جس کے بعد سابق ڈی سی اوز(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

اور موجودہ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سردار کوڑے خان اراضیات میں کرپشن نہ ہونے دی جسکے بعد صرف چار سال میں کوڑے خان اراضیات کی آمدن 25کروڑ تک پہنچ گئی ہے ،جبکہ سردار کوڑے خان مینجمنٹ کمیٹی ڈپٹی کمشنر اور لینڈ سپریٹنڈنٹ رفیق گجر نے جمع شدہ آمدن میں سے 12کروڑ روپے مرکز قومی بچت میں جمع کروا دیئے ہیں جس سے ٹرسٹ کو سالانہ ایک کروڑ روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوگی ،لینڈ سپریٹنڈنٹ ریق احمد گجر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ الحمد اللہ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور اور ٹرسٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کی شاندار کاوشوں کی بدولت اب کوڑے خان ٹرسٹ کی سالانہ آمدن 7سے 8کروڑ روپے ہے محسن مظفرگڑھ سردار کوڑے خان کی وصیت کے مطابق ٹرسٹ کی آمدن سے مستحقین کی اماد،غریب بچوں کو تعلیمی وظائف،غریب بچیوں کی شادیوں اور جہاں ٹرسٹ کا رقبہ موجود ہے اس علاقے میں فری ڈسپنسری کی تجاویز منظور کی گئی ہیں۔

سردار کوڑے خان

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...