امت مسلمہ تعلیمات نبویؐ سے دور ہوتی جارہی ہے‘ صاحبزادہ سلطان احمد علی

امت مسلمہ تعلیمات نبویؐ سے دور ہوتی جارہی ہے‘ صاحبزادہ سلطان احمد علی

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار) اصلاح جماعت و عالمی تنظیم العارفین پا کستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حضرت سلطان احمد علی نے کہا ہے کہ انسان جب کلمہ طیبہ پڑھتا ہے تو اس کا مطلب ہے گواہی دیتا ہے کہ اللہ ایک ہے اور محمد رسول ؐ اللہ اسکے رسولؐ ہیں انسان کی زندگی کا پیمانہ تبدیل (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

ہو جا تا ہے مومن اپنے مضبوط ایمان کی وجہ سے حضور نبی کریم ؐ کی پہچا ن کرتا ہے انسان میں محبت کرنے کے مختلف اسباب ہو تے ہیں کوئی اخلاق ، جسم چہرہ سے محبت کرتا ہے تو تمام خوبیاں اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے محبوب حضرت محمد ؐ میں رکھیں ہیں انسان کا ایمان اس وقت تک کا مل نہیں ہو سکتا جب تک دنیا کی ہرشے مال ، اولاد ، والدین سمیت ہرجان سے قیمتی شے حضور نبی کریم ؐ کی محبت سے بڑھ کر نہ کرے اللہ او ر اسکے رسول حضرت محمد ؐ کی اطاعت لا زمی جز و ہے انسان کے ساتھ روٹی کپڑا اورمکان دنیا جہاں کی دولت نہیں جا ئے گی صرف نبی اکرم نور مجسم ؐ سے محبت کی جا ئے گی اس مسلمان کی آخرت بھی اچھی ہو گی اور قبر بھی روشن ہو گی دہشت گردی ، افراتفری کے دور میں امت مسلمہ حضور نبی کریمؐ کی تعلیمات سے دور ہو تی جا رہی ہے اصلاح جماعت و عالمی تنظیم العارفین کا مشن بھی یہی ہے دنیا داری میں بھڑے ہو ئے مسلمانوں کے دلوں میں عشقِ مصطفیؐ کی شمع جلا نے آئی ہے اور گھر گھر صدا دیتی ہے کہ آؤ حضور نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین حضرت سخی سلطان با ہوؒ کے آستانہ عالیہ سے پیغام لے چلی ہے کہ "نکل کی خانقا ہوں سے ادا کررسم شبیری"کی فکر کو لے کر چلی ہے اسی فرضِ عظیم اور مقصد جمیل کی تکمیل کا سلسلہ میں میلاد مصطفیؐ وحق با ہوؒ کانفرنس کا انعقاد ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اصلاح جماعت و عالمی تنظیم العارفین ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام سالانہ میلاد مصطفی و حق با ہو ؒ کا نفر نس کے ا جتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقعہ مرکزی سرپرست اعلیٰ حضرت سلطان محمد علی سروری قادری نے خصوصی دُعاکرائی ، کا نفرنس میں ارکان قومی اسمبلی طا ہر اقبال چودھری، تہمینہ دولتانہ ، ایم پی اے مسزِ شمیلہ اسلم ، سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی ، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی ، چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین ، چیف آفیسر راؤ نعیم خالد ، ضلعی صدرراؤعاطف سلطانی ، محمد مدثر سلطانی ، حکیم احمد سلطانی ، سید سرفراز شاہ ، تحمل ارشاد، نوراحمدسہو ، عارف ندیم ، عثمان مسکان ، محمد علی ، ڈی ایس پیز مظہر وٹو ، فضل حسین بخاری ، ضلعی صدر پی ٹی آئی سابق ایم پی اے چودھری خالد محمود چوہا ن ، سیکرٹری اختر نوا ز بھٹی ، راؤ طارق محمود، ندیم اختر ، قاضی حمید الحسن ، ضلعی صدر جے آئی یوتھ علی وقاص ہنجرا ، زونل خطیب قاضی محمد وہاج قادری ، قاری گوہر علی قادری، مفتی محمدحیات قادری ، یو سی چیئرمین با بر دُوگل، چودھری آفتاب گجر ، چودھری نذر اقبال ، صدر تاجران ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد ، سجاد خان کھچی ، طارق رفیق ، کونسلرز جام طا ہر حسین ، رانا فخر السلام ، ایم صادق کا شی ، رانا عمران ریاست ، مہر سیف اللہ قہم ، راؤ تسلیم خاں ، ضلعی چیئرمین عشرو زکوٰۃ کمیٹی سید آغا ز حسین شاہ ، راؤ منور طا ہر ، چودھری اقبال یو سف، عبدالمتین ، بشیر احمد بھٹی ، راؤ محمد اقبال ٹھاکر ، سمیت تاجروں ، وکلاء سیا سی وسماجی نما ئندگان ، علماء کرام ، کسانوں ، کا شتکاروں اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، آخر پر حضور نبی کریمؐ کی شانِ رسالت میں درودہ و سلام پیش کیا ، اس موقعہ پر الحاج محمد نواز قادری، مفتی منظوراحمد ، محمد رمضان سلطانی ، راؤ محمد عاطف سلطانی و دیگر نے خطابات کیے۔

سلطان احمد علی

مزید : ملتان صفحہ آخر