عدالت عالیہ کا دوبارہ داخلہ نہ دینے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرصدر پی ایم ڈی سی‘ وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے 17 جنوری کو جواب طلب

عدالت عالیہ کا دوبارہ داخلہ نہ دینے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرصدر پی ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے طالب علم کوعدالتی احکامات کے باوجوددوبارہ داخلہ نہیں دینے کے خلاف(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

توہین عدالت کی درخواست پر صدرپی ایم ڈی سی ڈاکٹرشبیراحمدلہری اوروی سی نشترمیڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹرظفرحسین تنویر سے 17 جنوری کوجواب طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں طالب علم عاطف لطیف نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ نشترمیڈیکل یونیورسٹی میں سال چہارم کاطالب علم تھا اس دوران اس کے خلاف مقدمہ درج ہواجس میں اس کو سزا ہوئی جو پوری ہونے کے بعدوہ رہاہوگیا جس پر دوبارہ سالہ چہارم میں داخلہ کے لئے درخواست دی جو 21 جولائی 2017 ء کوخارج کردی گئی جس کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیاتوعدالت نے مذکورہ حکم منسوخ کرکے فوری طورپر داخلے کاحکم دیاتھالیکن اس حکم پر عمل درآمد نہیں کیاگیا ہے۔

توہین عدالت

مزید : ملتان صفحہ آخر