قصور واقعہ درندگی کی بدترین مثال ‘ مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے‘ مفتی خالد

قصور واقعہ درندگی کی بدترین مثال ‘ مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے‘ مفتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز ) قصور واقعہ وحشت اور درندگی کی بدترین مثال ہے مجرموں کو سرعام تختہ دار پر لٹکایا جائے اسلامی تعلیمات کے مطابق سزاؤں پر عملدرآمد ہوتا تو آج پاکستان امن کا گہوارہ ہوتا ان خیالات کااظہار پاکستان علماء کونسل کے مرکزی ترجمان تحفظ نظریہ پاکستان فورم کے (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

مرکزی چئیرمین مفتی خالد محمود ازہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قصور واقعہ وحشت بربریت اور درندگی کی بدترین مثال ہے اس واقعہ سے انسانیت کے سر شرم سے جھک گئے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مجروح ہؤا ایسے بھیانک واقعات کو ریٹنگ بڑھانے کا ذریعہ بنانے کی بجائے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جب مجرموں کو سزا دینے کی بات کی جاتی ہے تو دجالی میڈیا امریکہ اور یورپ کا ترجمان بن جاتا ہے جب کہ اخلاق سوز پروگراموں کی تشہیر میں دجالی میڈیا سب سے آگے ہوتا ہے میڈیا کو بھی ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے اور ایسے واقعات کی تشہیر سے روکا جائے جو پاکستان کے لئے بدنامی کا باعث ہوں انہوں نے کہا کہ قصور واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اصل بات پر زیادہ توجہ دی جائے کہ واقعات کیوں رونما ہوتے ہیں انٹرنیٹ کا بے جا استعمال انگلش فلموں کی بھر مار مخلوط نظام تعلیم اسلامی تعلیمات سے اعراض ایسے واقعات کے اسباب ہیں تعلیمی اداروں میں علوم و فنون پر محنت ہے مگر کردار سازی کا تصور تک نہیں حکومت قصور واقعہ کو ٹیسٹ کیس بنائے اور مجرموں کی تفتیشی رپورٹ منظرعام پر لاکر مجرموں کو سرعام تختہ دار پر لٹکائے حدود آرڈیننس پر عملدرآمد کا اعلان کرے تو معاشرہ امن وسلامتی کا گہوارہ بن سکتا ہے۔
مفتی خالد