نواز شریف کی نااہلی کے بعد ملک میں معاشی بحران پیدا ہوچکا ہے‘ تہمینہ دولتانہ


وہاڑی( بیورورپورٹ +نمائندہ خصوصی)ایم این اے و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ کل کا وزیر اعظم میاں نوازشریف ہے وہ اپنی ذات کی بجائے عوام کے مفادات کا خیال رکھتے ہیں انہوں نے بجلی,موٹروے,سوئی گیس اور سی پیک جیسے منصوبوں پر عمل درآمد کرتے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

ہوئے ملکی ترقی کی رفتار تیز کی اور ملکی معیشت کو مستحکم کیا ان کی نا اہلی کے بعد ملک میں معاشی بحران پیدا ہوچکا ہے اس بات کا اندازہ ڈالر اور سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے لگایا جا سکتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے ضلعی آفس غلہ منڈی میں کارکنان اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایم پی اے شمیلہ اسلم, سٹی کوارڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ شیخ عبدالرحمن,چوہدری خاور ہنجراء,راو تسلیم,رانا فیض رسول,چیئرمین راو طارق,سنی گجر,ابوبکر آرائیں,اختر علی نول,ملک سرور,مشتاق انصاری,سرورفیاض و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم گولی کے ذریعے نہیں بلکہ ووٹ کے ذریعے نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم بنا کر ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے لیگی حکومت عوام کو سہولیات دینے کا عزم رکھتی ہے وہاڑی کے سرکاری ہسپتال کو صاف ستھرا اور جدید سہولتوں سے آراستہ کردیا گیا ہے مریضوں کو مفت ادویات دستیاب ہیں ہم عوام کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں آئندہ دور میں وہاڑی میں میڈیکل کالج اوربہترین اسٹیڈیم تعمیر کروائیں گے عوامی خدمت کے ذریعے مسلم لیگ ن پر ہنسنے والوں کا منہ بند کردیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...