شہباز شریف ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘ احمد کریم قسور

شہباز شریف ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘ احمد کریم قسور

سلطان پور(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،آئندہ جنرل الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی،بچی سے درندگی کے واقعہ کا نوٹس ،چیف جسٹس،آرمی چیف، وزیراعلیٰ کاانسان دوستی کاثبوت ہے،حلقہ کے مسائل حل کرکے خوشی ہوتی ہے،الیکشن (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

میں کئے وعدے ہرصورت پورے کریں گے۔ ان خیالات کااظہار ایم پی اے سردار ملک احمد کریم قسور لنگڑیال نے سماجی شخصیت ملک نواب کھاکھی کی رہائشگاہ پر معززین علاقہ وبلدیاتی چیئرمینوں چیئرمین ملک عمرخالدلنگڑیال،ملک عبداللہ ،فہد لنگڑیال ،ملک اللہ بچایا کھاکھی،ملک مشتاق احمد کھاکھی کے ہمراہ بستی عبدالوحید،بستی کھاکھی ایک کلومیٹر کارپٹ روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کیااس موقع پر ملک نواب کھاکھی نے ایم پی اے کاشکریہ اداکرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتلایا کہ ایم پی اے ملک احمد کریم قصور لنگڑیال نے حلقہ میں بے پناہ ترقیاتی منصوبے مکمل کروا کرعوام دوستی کاثبوت دیاہے۔ اس موقع پر ملک صادق ،ملک فضل حسین،ملک غلام شبیر،ملک جاوید،ملک نیازملک سیف اللہ،ملک نورمحمد،ملک عبدالحمید،ملک عمران،ملک اقبال،ملک فیض بخش نے بستی عبدالولہ ایک کلومیٹر روڈ کاافتتاح کرنے پر ایم پی اے کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ جنرل الیکشن میں ملک احمد کریم قصور لنگڑیال کو ایم این اے کاانتخاب لڑائیں گے اور کامیاب کرائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر