احمد حسین ڈیہڑ کا چہرہ بے نقاب ، بلیسنگ سٹی کے مکینوں سے آبائی اراضی اونے پونے داموں خریدنا شروع کر دی

احمد حسین ڈیہڑ کا چہرہ بے نقاب ، بلیسنگ سٹی کے مکینوں سے آبائی اراضی اونے ...

ملتان(نمائندہ خصوصی) سابق ایم پی اے ملک احمد حسین ڈیہڑ کی محسن کشی کا ایک اور چہرہ بے نقاب ہوگیا میٹرو پولیٹن زون میں بنائی گئی بلیسنگ سٹی کے اندر اور چاروں اطراف میں موجود سینکڑوں مکینوں سے ان کے اباؤاجداد کی اراضی اونے پونے داموں خریدنا شروع کردی اراضی کی فروخت میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے گھروں کے راستے بند کر دیئے کھیتوں کو نہری پانی کی فراہمی معطل کردی درجنوں اراضی مالکان کے بے دخل کرنے کیلئے خودساختہ معاہدے (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

تیار کرلیے نیب سمیت اعلیٰ احتسابی اداروں کے رویہ مایوس کن درجنوں متاثرین نے خاندانی میراث ایلیٹ کلاس کیلئے فروخت کرنے سے انکار کر دیا معلوم ہوا ہے موضع درانہ لنگانہ میں بلیسنگ سٹی کا ایریا منظور شدہ پلان سے بہت آگے تک جا چکا ہے ملک احمد حسین ڈیہڑ نے جب سرکاری وسائل سے کوڑیوں کے مول والی ذاتی جاگیر کو کمرشل اراضی میں تبدیل کر لیا اور خرید و فروخت کا سلسلہ شروع کیا تو اس سوسائٹی میں 510 سے زائد ایسے خاندان سامنے آئے جن کے گھر بلیسنگ سٹی میں آگئے ہر خاندان گذشتہ 1 سو سال سے یہاں رہائش پذیر ہیں ملک احمد حسین ڈیہڑ نے انہی خاندانوں کے گھرانوں کے نام پر یوسف رضا گیلانی سے 75 کروڑ روپے سے زائد فنڈز حاصل کیا دوسری جانب انہیں خاندانوں نے ملک احمد حسین ڈیہڑ کے انتخاب میں کلیدی کردار ادا کیا اب وہی ملک احمد حسین ڈیہڑ انہی کی آبائی جائیداد کو ہڑپ کرنے کو تیار کیا جو جگہ یا اراضی بلیسنگ سٹی کی حدود میں آچکی ہے ان کے مالکان کو ڈیرے پر بلا کر ذلیل کیا جاتا ہے بتایا گیا ہے اب تک درجنوں ووٹرز کو ملک احمد حسین ڈیہڑ علاقہ بدر کر چکا ہے اور یہ سلسلسہ جاری ہے بلیسنگ سٹی کی حدود میں اضافہ کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اگر کوئی مالک مکان یا چھوٹا کاشتکار اراضی فروخت کرنے سے انکار کردے تو اس کے کھیتوں کا پانی بند کردیا جاتا ہے اسکے گھر والوں کو پریشان کیا جاتا ہے ملک احمد حسین ڈیہڑ اس وقت درجنوں اراضی مالکان سے معمولی رقم دیکر انکی جمع پونچی پر ہاتھ صاف کر چکا ہے انہیں بقایا جات کی ادائیگی سے انکاری ہے بلیسنگ سٹی کے ایک رہائشی نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ ملک احمد حسین ڈیہڑ غریبوں کے گھروں کو بلیسنگ سٹی کیلئے ناسور قرار دیتا ہے چھوٹے گھروں کو سوسائٹی کیلئے بدنما داغ قرار دیتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ملک احمد حسین ڈیہڑ ہمیں زبردستی بے دخل کرنے میں کامیاب ہوگیا تو کھلے عام خودسوزی کریں گے جسکی ذمہ دار حکومت پنجاب ہوگی ایک شہری نے بتایا کہ ہم پوش اور ایلیٹ کلاس کی رہائش گاہوں کیلئے اپنے اباؤ اجداد کی میراث قربان نہیں کرسکتے ۔

احمد حسین ڈیہڑ

مزید : ملتان صفحہ آخر