حکومتی دعوؤں کے برعکس بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ،گیس بھی ناپید

حکومتی دعوؤں کے برعکس بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ،گیس بھی ناپید

ملتان، کوٹ ادو (سٹاف رپورٹر، نامہ نگار) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی و گیس کی بندش تاحال جاری ہے جس(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

کے باعث شہریوں کا جینا دو بھر ہوگیا ہے سکولوں اور دفاتر جانے والوں کو صبح کے اوقات میں گیس کی بندش کے باعث بغیر ناشتہ جانا پڑا ہے اس سلسلہ میں ملتان سے سٹاف رپورٹر کیمطابق بجلی کی ترسیل کے لئے ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن نہ ہو سکی ۔لوڈشیڈنگ دسمبر میں بھی ختم ہونے کے آثارنظر نہیں آرہے ۔تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ غلط ثابت گیا ۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملک میں وافر بجلی موجود ہونے کے باوجودبجلی کی ترسیل کے لئے ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن اب تک ممکن نہیں بنائی جا سکی ہے ۔ پاور ڈویژن نے سسٹم میں پائی جانے والی خرابیاں دور نہ ہونے کی صورت میں موسم گرما2018میں بریک ڈاؤنز اور تعطل کی نشاندہی کر دی ہے ۔ سی پیک منصوبے کے تحت توانائی کے بڑے منصوبے سندھ ( مٹیاری) سے پنجاب ( لاہور)ٹرانسمیشن لائن پر باقاعدہ کام شروع نہیں ہو سکا ہے۔موسم سرما2017-18میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے عملی شکل اختیار نہیں کر سکے ہیں۔شہروں میں 2سے4گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔دیہات میں 4سے6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ کے اس دورانیہ کو ہائی لاس فیڈر کے نقصانات سے تعبیر کیا جارہا ہے ۔ دریں اثناء سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔ صارفین احتجاج کرکرکے تھک گئے۔تفصیل کے مطابق ملتان اور گردونواح میں سوئی گیس کے بحران نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ بیشتر علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ صبح ہی شروع ہوجاتی ہے ۔ اس کے بعد گیس دوپہر کو بالکل نہیں ہوتی ہے ۔ شام کو کچھ دیر کے لئے گیس فراہم کی جاتی ہے مگر پریشر نہ ہونے کے باعث اس کی افادیت نہیں رہتی ۔ اس صورتحال سے صارفین شدید پریشان ہیں ۔ ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والے سفید پوش صارفین سخت مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ ایل پی جی کے نرخ بڑھتے بڑھتے 130روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ جانے سے صورتحال گھمبیر ہو گئی ہے ۔صارفین کے مطابق مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے ۔ گیس سلنڈرکا استعمال استطاعت سے باہر ہو چکا ہے جبکہ وہ سوئی گیس کی بندش پر سوئی ناردرن گیس کے دفتر جا کر شکایت کر تے ہیں تو کوئی افسر ان کی فریاد سننے کو تیار نہیں ہوتا۔ کوٹ ادو سے نامہ نگار کیمطابق سو ئی گیس کی لو ڈ شیڈ نگ نے عوا م کا جینا محا ل کر دیا صو ر تحا ل بہتر نہ ہو ئی تو بھر احتجا ج کر یں گے شہری تفصیل کے مطا بق کو ٹ ادو اور نواحی علا قوں میں سو ئی گیس کی لو ڈ شیڈ نگ نے عوا م کا جینا محا ل کر دیا متبا دل ذرائع نہ ہو نے کے با عث گھر و ں کے چو لہے ٹھنڈ ے ہو گئے سو ئی گیس کی شد ید قلت لو ڈ شیڈ نگ سے گھرو ں میں کھا نے پکا نے نا ممکن ہو گیا ہے گھرو ں کی خوا تین سا را سارا دن گیس کا انتظا ر کر تی ہیں اور جب کسی وقت معمو لی سی گیس آبھی جا ئے تو اس پر کھا نا پکا نا محا ل ہو جا تا ہے لو گو ں کی بڑ ی تعداد گیس کا متبا دل ذرائع نہ ہو نے پر ہو ٹلو ں کا رخ کر تے ہیں اور گیس کی لو ڈ شیڈ نگ کی وجہ سے ٹھا ل والو ں نے لکٹر یو ں کے ریٹ بڑھا دیئے اور شہر ی مہنگے دا مو ں لکٹر یا ں خر ید نے پر مجبو ر ہیں شہر یو ں محمد ارشدصدیقی ایڈ و کیٹ، ڈاکٹر عمر بلو چ، یدا ن ممتا ن ، ارسلا ن شہزاد ،منیر بھٹی ،مرزامحمد ایو ب ،شو کت علی ثا قب، را نی وحید ہ ملک ، شبا نہ کنو ل نے احتجا ج کر تے ہو ئے کہا کہ گیس کی مذ کو رہ قلت حکو مت کی نا کا می ہے انہو ں نے وزیر اعظم اور وفا قی وزیر بر ائے پڑ ولیم سے فو ری نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا کہ گیس کی صورتحا ل کو بہتر کیا جا ئے۔

لوڈشیڈنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...