نیب، بائیو گیس کمپنیوں کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنیوالے 3ملزمان کا ریمانڈ منظور


ملتان (نمائندہ خصوصی) نیب ملتان بیورو نے بائیو گیس کمپنی کے کاربار کا لالچ دیکر شہریوں سے ساڑھے تین کروڑ روپے کا فراڈ (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر کہ 14روز جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ نیب ترجمان کے مطابق کوٹ ربنواز کے رہائشی ملزمان ریاض حسین، محمد فیصل اور دانش ریاض نے پاک کور کے نام سے کمپنی بنائی۔ جس میں ریاض حسین کو مالک محمد فیصل پارٹنر جبکہ دانش ریاض کو ملازم ظاہر کیا ملزمان نے کمپنی کے نام پر اپنا بنک ساہیوال اور ملتان سے 5لاکھ روپے قرض حاصل کیا۔ بعد ازاں فرنچائز کے نام پر 71مختلف متاثرین سے ساڑھے تین کروڑ روپے وصول کیے ۔ملزمان فرنچائز پر بائیو گیس پسٹی سائیڈ فراہم کرنے بجائے اپنا مرکزی آفس بند کرکے غائب ہوگئے۔ جبکہ متاثرین کی رقم بھی ہڑپ کرلی۔ جس پر نیب نے ملزمان کیخلاف انوسٹی گیشن مکمل کرلی تینوں ملزمان کو گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن لاہور سے گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں احتساب عدالت میں پیش کرکے 14روز جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔
جسمانی ریمانڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...