حکومتی عدم توجہی کے باعث یوٹیلٹی سٹورز بھوت بنگلے میں تبدیل

حکومتی عدم توجہی کے باعث یوٹیلٹی سٹورز بھوت بنگلے میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز بھوت بنگلے میں تبدیل ہونے لگے ہیں سبسڈی نہ ہونے کی وجہ سے آٹا،چینی، گھی، کوکنگ آئل سمیت مختلف اشیاء کی شدید شارٹیج ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں52سو سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز خسارے میں چل رہے ہیں۔ یوٹیلیٹی(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
سٹورز کو جدید خطوط پر استوار نہ کرنے اور سائینٹیفیک انداز سے نہ چلانے کے سبب خسارے میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب چھوٹی چھوٹی دکانوں میں بنے ڈیپارٹمنٹل سٹورز یومیہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں اور انکے مالکان منافع میں جا رہے ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورزکے خسارے میں ملازمین کی بدنیتی نے بھی بڑا حصہ ڈالا ہے اورسٹور کی سبسیڈائزڈ اشیاء مارکیٹ میں فروخت کر کے یو ا یس سی صارفین کو مایوسی کا شکار کیا ہے۔ادھر ورکرز یونین بھی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو خسارے میں دیکھ کر اپنی لو ٹ مار میں مصروف رہی اورملازمین کے رکوانے،کروانے اور انکوائریاں ختم کروانے کے عوض رشوت وصولی کرتی رہی تاہم اب سر سے پانی گزر جانے کے بعد ورکرز یونین کو 15جنوری2018 کو یو ایس سی کے خسارے میں جانے اور حکو متی سبسڈی نہ ملنے پر احتجاج کا خیال آیا ہے۔
یوٹیلٹی سٹور