آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل

جنوری12 جمعہ۔ صحت بہتر رہے گی۔ مالی پوزیشن مستحکم رہے گی۔ بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ گھریلو ماحول بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں اور تحمل مزاجی سے کام لیں۔

برج ثور

جنوری12 جمعہ۔ جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی اور مسائل درپیش رہیں گی۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔ جس کے باعث گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔

برج جوزا

جنوری12 جمعہ۔ لہٰذا تحمل مزاجی سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا خوراک کا خاص خیال رکھیں۔ ملازم پیشہ افراد کیلئے یہ ہفتہ کافی اہمیت کا حامل رہے گا۔

برج سرطان

جنوری12 جمعہ۔ خواہشات کی تکمیل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ سحر انگیز گفتگو دوسروں پر اثر انداز ہونگی جس سے آپ کی اہمیت میں اضافہ ہو سکے گا ۔ دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج اسد

جنوری12 جمعہ۔ معاملات محبت مزید بہتر ہونے سے آپ خود کو فریش محسوس کریں ۔ غصے اور جذبات پر قابو رکھئے اور صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔ جلد بازی سے گریز کریں۔

برج سنبلہ

جنوری12 جمعہ۔ شریک حیات کا تعاون بھی رہے گا۔ محبت کے معاملات میں مصروفیت رہے گی اور قسمت کا ساتھ بھی رہے گا۔ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا۔

برج میزان

جنوری12 جمعہ۔ عزت و وقار میں اضافہ اور اساتذہ کا تعاون حاصل رہے گا۔ روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔ خواہشات پوری ہو سکیں گی۔ دوست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ لہٰذا محتاط رہیں۔

برج عقرب

جنوری12 جمعہ۔ ملازم پیشہ افراد کو مالی مسائل پیش آسکتے ہیں۔ جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔ رشتے دار مدد گار رہیں گے۔

برج قوس

جنوری12 جمعہ۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ ملازم پیشہ افراد کیلئے آج کا دن خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ سواری لے سکیں گے۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج جدی

جنوری12 جمعہ۔ آج کے دن جو بھی نیا کام شروع کریں گے وہ آپ کی زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔ مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی۔

برج دلو

جنوری12 جمعہ۔ جلد بازی سے گریز کریں شراکتی کام مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ الفاظ کی ادائیگی سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ صحت بہتر رہے گی۔ حالات قدرے بہتر رہیں گے۔

برج حوت

جنوری12 جمعہ۔ دوست احباب کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ صحت بہتر رہے گی۔ ہمسائیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔قسمت آپ کے ساتھ رہے گی۔ جس سے گھریلو معاملات بہتر ہونگے۔

مزید : اہم خبریں /لائف سٹائل /مخفی علوم

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...