قصور کے بعد ایک اور شہر میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم نے بچوں کو گود میں اٹھایا اور پھر۔ ۔ ۔

قصور کے بعد ایک اور شہر میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم نے بچوں کو گود ...
قصور کے بعد ایک اور شہر میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم نے بچوں کو گود میں اٹھایا اور پھر۔ ۔ ۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ابراہیم حیدری میں 5 سالہ بچی کے اغوا کی مبینہ کوشش ناکام بنادی گئی ، شہریوں نے بچی کو اغوا کرنے والے سکول کے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا ، ایس ایس پی راﺅ انوار کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ روز (جمعرات کو) بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری میں سکول کے چوکیدار نے مبینہ طور پر 5 سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی ، بچی نے شور مچایا تو شہری اکٹھے ہوگئے اور چوکیدار کو پکڑکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چوکیدار نے 5 سالہ بچی کو گود میں اٹھا رکھاتھا اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ینجرز موقع پر پہنچی تو شہریوں نے سکول کے چوکیدار کو پکڑ کر رینجرز کے حوالے کردیا۔ رینجرز نے بعد ازاں ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا۔ دوسری جانب ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کا کہنا ہے کہ چوکیدارنے گزشتہ روز بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی تھی ، بچی کے گھر والوں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی اور آج (جمعہ کو) بچی کے گھر والے سکول پہنچے اور چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی /Breaking News /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...