”اتنے خواب دیکھنے والی ہوتی تو اپنا گھر نہ بچا لیتی“عمران خان کے بعد بشریٰ مانیکا نے بھی خاموشی توڑ دی،ایسے الزام کی تردید کردی کے کپتان بھی چکرا جائیں گے

”اتنے خواب دیکھنے والی ہوتی تو اپنا گھر نہ بچا لیتی“عمران خان کے بعد بشریٰ ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی بیوی بشریٰ مانیکا نے بھی شادی کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد بلا ٓخر خاموشی توڑ دی ۔نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں نے علیحدگی کے حوالے سے کوئی خواب نہیں دیکھا ،اتنے خواب دیکھنے والی ہوتی تو اپنا گھر نہ بچا لیتی ۔

بشریٰ مانیکا نے مزید کہا کہ ہم صوفی ازم پر چلنے والے لوگ ہیں ،بزرگوں کی تعلیمات کو ماننے والے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈ یا پر ایک خبر چلی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بشریٰ مانیکا نے کہا ہے کہ مجھے خواب آیا جس میں رسول کریم ﷺنے آکر مجھے کہا کہ تم اپنے شوہر سے طلاق لے لو اور عمران خان سے شادی کرلو تو پھر عمران خان وزیراعظم بن جائیں گے ۔بشریٰ مانیکا نے اب اس خواب کے حوالے سے چلنے والی خبر کی مکمل طور پر تردید کردی ہے ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...