اسرائیل کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری

اسرائیل کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری

تل ابیب (ویب ڈیسک)اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔اسرائیل کی غیر سرکاری تنظیم پیس ناو¿ کے مطابق 1122 یونٹوں پر مشتمل یہودی بستیاں مغربی کنارے میں تعمیر کی جائیں گی۔اسرائیلی حکومت 1122 میں سے 325 یونٹوں کے تعمیر کی حتمی منظوری دے چکی ہے جس پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ 770 یونٹس کی ابتدائی منظوری ہوئی ہے۔گزشتہ سال بھی اسرائیلی حکومت نے یہودی آبادکاروں کے لئے 6 ہزار77 نئے رہائشی یونٹوں کے تعمیر کی منظوری دی تھی۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں بشمول بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...