سانحہ قصور کے بعد پیر سیالوی بھی میدان میں آگئے ، ایسا اعلان کردیا کہ حکمران طبقہ بھی خوشی سے جھوم اٹھے گا

سانحہ قصور کے بعد پیر سیالوی بھی میدان میں آگئے ، ایسا اعلان کردیا کہ حکمران ...
سانحہ قصور کے بعد پیر سیالوی بھی میدان میں آگئے ، ایسا اعلان کردیا کہ حکمران طبقہ بھی خوشی سے جھوم اٹھے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سرگودھا (ویب ڈیسک) سانحہ قصور کے بعد ملکی حالات میں پیدا ہونے والی ہلچل کے پیشِ نظر پیر حمید الدین سیالوی نے داتا دربار پر دھرنا ملتوی کر دیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب، تحریک انصاف بھی ختم نبوت کے مسئلے پر متحرک ہو گئی ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جہانگیر ترین کو اس سلسلے میں خصوصی ٹاسک دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جہانگیر ترین کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد کل پیر حمید الدین سیالوی سے اہم ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں ختم نبوت تحریک سے متعلق تبادلہ خیال ہو گا۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ختم نبوت ایمان کا اہم ترین جزو ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا