پشاور زلمی کا تعاون، پاکستانی گیمرز کی ٹیم چین پہنچ گئی

بیجنگ (ویب ڈیسک) پی ایس ایل چیمیئنز پشاور زلمی کی کھیل دوستی کا ایک ثبوت، ورلڈ الیکٹرونک سپورٹس گیمز کے لیے پاکستانی گیمرز کی ٹیم زلمی کے تعاون سے چین پہنچ گئی۔کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے پشاور زلمی نے ورلڈ الیکٹرونک گیمز کے لیے پاکستان کی ٹیم کو سپانسر شپ فراہم کی جس کے بعد سبز ہلالی پرچم کو بلند کرنے کا عزم لیے پاکستانی گیمرز کی ٹیم چین پہنچ گئی۔

پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کے ساتھ پشاور زلمی اور زلمی فائونڈیشن دیگر کھیلوں اور کھلاڑیوں کی ہر ممکن مدد کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیکٹرونک سپورٹس گیمز میں پاکستانی نوجوانوں کی شرکت اعزاز کی بات ہے اور امید ہے کہ ہمارے نوجوان گیمز ایونٹ میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ایونٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں اریب رحمان، اویس خٹک، محمد انس ایوب، زاکر ناصر اور عبدالحسیب خان شامل ہیں۔

دنیا کے مقبول ترین گیم کائونٹر سٹرائیک میں دنیا بھر کے گیمرز کے مدمقابل ہوں گے۔پورٹل (گیمنگ زون) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فواد غوری نے کہ یہ دس سال میں پہلا موقع ہے جب پاکستان کسی ورلڈ الیکٹرونک ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہا ہے اور وہ پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کے شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے پاکستانی گیمرز کی ایونٹ میں شرکت ممکن ہو سکی۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...