ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون شہید

12 جنوری 2018 (11:09)

راولاکوٹ / سیری(صباح نیوز / آئی این پی ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سالہ خاتون شہید ہو گئی۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاو¿ں پیر خانہ پھلنی میں آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 60 سالہ حسن بی بی زوجہ فرزند علی کندھے پر گولی لگنے سے شہید ہو گئیں جب کہ پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور گنوں کو خاموش کرا دیا۔

مزیدخبریں