شمالی وزیرستان : فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، ایک اہلکار شہید ، 2زخمی
شمالی وزیرستان(آن لائن) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقہ سروبی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں سپاہی امان اللہ شہید جبکہ حوالدار فضل عباس اور سپاہی نفیس زخمی ہوئے۔دھماکے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں لائقِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز قوم کے اصل ہیروز ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔