سنا ہے آپ عدالت سے دیوار پھلانگ کر بھاگے: سپیکر سندھ اسمبلی کا رئوف صدیقی سے مکالمہ، دلچسپ مکالمے پر قہقہے

سنا ہے آپ عدالت سے دیوار پھلانگ کر بھاگے: سپیکر سندھ اسمبلی کا رئوف صدیقی سے ...

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر آغا سراج درانی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رﺅف صدیقی کے درمیان دلچسپ مکالمے سے اسمبلی ہال میں قہقہے گونج اٹھے.

آغا سراج درانی نے رﺅف صدیقی کی آمد پر کہا کہ آپ یہاں, خیر ہے نا؟ آپ کے بارے میں اخباروں میں پڑھا ہے، سنا ہے کہ آپ عدالت سے دیوار پھلانگ کر بھاگ گئے ہیں، اس موقع پر رﺅف صدیقی نے برجستہ جواب دیا کہ جناب سپیکر آپ نے غلط پڑھا اور سنا ہے, میرا نام تو اب سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں دوبارہ ڈال دیا گیا ہے۔

جس پر سپیکر سندھ اسمبلی نے تبصرہ کیا کہ آپ کیسز سے بری ہوجائیں گے، آپ کو جیل میں رہنے کا تجربہ بھی ہے۔ جس پر رﺅف صدیقی نے برمحل جواب دیا کہ مجھے جیل میں رہنے کیساتھ جیل چلانے کا بھی تجربہ ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...