”بشریٰ مانیکا نے شادی کے بعد عمران خان کو یہ پہلا دھوکہ دے دیا ہے کہ ۔۔۔“تحریک انصاف کے ہی رہنماﺅں نے سنگین ترین الزام لگا دیا

”بشریٰ مانیکا نے شادی کے بعد عمران خان کو یہ پہلا دھوکہ دے دیا ہے کہ ...
”بشریٰ مانیکا نے شادی کے بعد عمران خان کو یہ پہلا دھوکہ دے دیا ہے کہ ۔۔۔“تحریک انصاف کے ہی رہنماﺅں نے سنگین ترین الزام لگا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی رہنماﺅں نے شادی کی خبر لیک کرنے والے شخص کا کھوج لگا نا شروع کردیا اور اس دوران پارٹی رہنماﺅں نے بشریٰ مانیکا پر سنگین الزام لگادیا ۔تفصیل کے مطابق نہ صرف عمران خان بلکہ پوری پارٹی کے لیے درد سر بننے والی شادی کی خبر کے بارے میں اب کھوج لگا یا جا رہا ہے کہ انتہائی خفیہ رکھی جانے والی معلومات کیسے لیک ہوئیں ۔

مقامی اخبار ”دی نیوز “کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اپنے قریبی دوستوں اور مدد گاروں سے کہا ہے کہ پتہ لگائیں یہ خبر کیسے لیک ہوئی اور اس کے پیچھے کون ہے ؟۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے دو رہنماﺅں نے عمران خان کو بتا یا کہ یا تو خبر عمران خان کے اپنے ہی دوستوں نے لیک کی ہے یا پھر بشریٰ مانیکا نے اپنے ذرائع سے خبر لیک کی ہے لیکن عمران خان نے اس بات پر یقین نہیں کیا کہ اس کی بیوی یا دوست ایسا کچھ کر سکتے ہیں ۔بتا یا جا رہا ہے کہ گزشتہ 6دنوں سے عمران خان اور ان کے دوست خبر لیک کرنے والے شخص کا کھوج لگا رہے ہیں ،جب سے شادی کی خبر آئی ہے عمران خان کے فون پر پیغامات کی بھرمار ہو گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان اور لندن میں موجود خاندان کے افراد سے اپنی تیسری شادی کو خفیہ رکھا ہوا تھا اور اس بات کو بھی یقینی بنا یا تھا کہ بشریٰ بی بی کو اس حوالے سے پتہ نہ لگے لیکن سب کچھ منصوبے کے مطابق نہ ہونے سے عمران خان کافی پریشان ہیں ۔تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے بتا یا کہ ”عمران خان کی شادیوں میں ایک پیٹرن کا تسلسل ہے ،پہلے دھرنے کے دوران ریحام خان سے شادی کی اور اسے دو مہینے تک خفیہ رکھا اور دباو بڑھنے پر اس نکاح کے بارے میں بتا یا ،عمران خان اب بھی وہ ہی کام کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے یہ نہ سوچا تھا کہ عمر چیمہ کو بھی اس بارے میں پتہ ہے“۔

تحریک انصاف کے ایک اور سورس نے بتا یا کہ خاور فرید مانیکا کو پتہ تھا کہ کیا ہو رہا ہے اور اس نے اپنے خاندان کو بتا یا تھا کہ عمر چیمہ کسی ایشو پر کام کر رہے ہیں لیکن انہیں مکمل معلومات نہیں تھیں ۔مزید بتا یا گیا ہے کہ خبر لیک ہونے سے متعلق ابھی بھی کھوج لگا یا جا رہا ہے اور عمران خان بعض لوگوں پر الزامات لگا رہے ہیں لیکن انہیں ابھی تک نہیں پتہ کہ خبر کس نے لیک کی ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی