عمران خان کی مبینہ بیگم کی ایک اور تصویر مقامی اخبار سامنے لے آیا

عمران خان کی مبینہ بیگم کی ایک اور تصویر مقامی اخبار سامنے لے آیا
عمران خان کی مبینہ بیگم کی ایک اور تصویر مقامی اخبار سامنے لے آیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے آج تک اپنی مبینہ زوجہ بشریٰ بی بی کا چہرہ نہیں دیکھا جبکہ پاکستان کے ایک انگریزی رونامے ’پاکستان ٹوڈے‘‘ بشری بی بی کی ایسی تصویر شیئر کی ہے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے، سوشل میڈیا پر بھی اس تصویر کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو صرف رشتہ بھیجا ہے جس کے بارے میں ان کے خاندان کے کسی شخص کو بھی کچھ پتہ نہیں تھا اور نہ ہی انہوں نے اپنے کسی دوست سے اس بات کا تذکرہ کیا۔

”بشریٰ مانیکا نے شادی کے بعد عمران خان کو یہ پہلا دھوکہ دے دیا ہے کہ ۔۔۔“تحریک انصاف کے ہی رہنماﺅں نے سنگین ترین الزام لگا دیا

انہوں نے کہا کہ انہوں نے آج تک بشریٰ بی بی کا چہرہ نہیں دیکھا اور وہ جب بھی اپنی روحانی پیشوا سے ملے ہیں تو وہ مکمل پردے میں ہوتی تھیں۔بشریٰ بی بی کی یہ تصویر سامنے آنے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین کاخیال ہے کہ دراصل یہ تصویر بشریٰ بی بی کی نہیں بلکہ ان کی بہن کی ہے ۔ 

عمران خان کے اس دعویٰ کے بعد انگریزی رونامہ پاکستان ٹوڈے بشریٰ بی بی کی نئی تصویر سامنے لے کر آیا ہے۔ اگر اس تصویر کو سچ مانا جائے تو عمران خان کا برقعے میں بشریٰ بی بی کو دیکھنے کا دعویٰ غلط لگتا ہے ، کیونکہ نئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشریٰ بی بی اچھی خاصی ماڈرن خاتون ہیں جو یا تو خود اچھا میک اپ کرلیتی ہیں یا پھر کسی تقریب میں شرکت سے پہلے بیوٹی پارلر کا ضرور رخ کرتی ہیں جبکہ کپڑوں کا انتخاب بھی انہیں خوب آتا ہے۔بشریٰ بی بی کی نئی تصویر کی سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچی ہوئی ہے اور لوگوں کی طرف سے طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور