قصور میں بدفعلی کے بعد زینب کا قتل تو سکھر میں بدفعلی میں ناکامی پر ملزم نے خاتون کیساتھ ایسی حرکت کردی کہ کوئی بھی گھبرا جائے

قصور میں بدفعلی کے بعد زینب کا قتل تو سکھر میں بدفعلی میں ناکامی پر ملزم نے ...
قصور میں بدفعلی کے بعد زینب کا قتل تو سکھر میں بدفعلی میں ناکامی پر ملزم نے خاتون کیساتھ ایسی حرکت کردی کہ کوئی بھی گھبرا جائے

سکھر (ویب ڈیسک)سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں حوا کی بیٹی سے جنسی زیادتی کی کوشش، ناکامی پر ملزم نے پیٹرول چھڑک کر خاتون کو آگ لگادی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے متاثرہ خاتون کو علاج ومعالجے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔یادرہے کہ قصور میں معصوم طالبہ کو اغوا کے بعد بدفعلی کرکے قتل کردیا گیا۔ 

ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کے مطابق صالح پٹ سٹی میں ملزم مشتاق بھٹی نے اپنی ہی برادری کی ایک 30 سالہ خاتون مسمات نصیراں کے گھر میں گھس کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی اور ناکامی پر خاتون پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس سے خاتون کا چہرے سمیت دس فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔متاثرہ خاتون کے بھائی پیر بخش بھٹی نے تھانے پر آکر بتایا کہ ملزم مشتاق بھٹی نے گھر میں گھس کر میری بہن مسمات نصیراں کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی اور ناکامی پر اس کے منہ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس سے خاتون کا چہرہ جھلس گیا ، ابتدائی طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ تقریباً دس فیصد چہرہ آگ کے باعث جھلس گیا ہے، خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے سول ہسپتال سکھر میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کا علاج ومعالجہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم مشتاق بھٹی کو گرفتار کر لیا ہے ، ابتدائی طور پر مشتاق بھٹی اپنا نام کچھ اور بتا رہا تھا لیکن بعد میں اس کے نام کی تصدیق مشتاق بھٹی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /سکھر /جرم و انصاف

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...