زینب کی نئی تصویر منظرعام پر، یہ تصویرکب بنائی گئی؟ ایسی تفصیلات کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

زینب کی نئی تصویر منظرعام پر، یہ تصویرکب بنائی گئی؟ ایسی تفصیلات کہ آپ کی ...
زینب کی نئی تصویر منظرعام پر، یہ تصویرکب بنائی گئی؟ ایسی تفصیلات کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) منوں مٹی تلے سو جانے والی ننھی زینب نے پورے ملک کو جگا دیا ، شہر شہر سوگ کی فضا ہے اور لوگوں میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے ، زینب کی تصویریں آج بھی لوگوں کے ضمیر جھنجھوڑ رہی ہیں اور پوچھ رہی ہیں کہ اس کی معصومیت کو کس جرم کی سزا دی گئی ۔

زینب کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر آئی ہے جس میں اس کا مسکراتا ہوا چہرہ اور معصوم آنکھیں دیکھنے والوں کے ضبط کے بندھن توڑ رہی ہیں۔ روزنامہ دنیا کے مطابق یہ تصویر اس وقت لی گئی تھی جب زینب کے والدین عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہو رہے تھے اور زینب اپنے والدین کو آخری بار الوداع کہنے کیلئے ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی تھی۔ ایئر پورٹ کے راستے میں لی گئی یہ تصویر منظر عام پر آئی تو سوشل میڈیا پر صارفین کے زخم ایک بار پھر ہرے ہوگئے اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /قصور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...