شریف فیملی کا مور بلی نے ماردیا تو ایس پی کو معطل کردیا گیا: اعتزاز احسن

شریف فیملی کا مور بلی نے ماردیا تو ایس پی کو معطل کردیا گیا: اعتزاز احسن

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کا کوئی وجود نہیں ہے جب کہ پنجاب پولیس کا کام صرف شریف فیملی کا تحفظ کرنا ہے ، شریف فیملی کا مور بلی نے مار دیا تھا تو ایس پی کو معطل کر دیا گیا تھا . انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کو عوام کے سامنے کھڑے ہو کر جواب دینا چاہئے اور رانا ثناءاللہ کے ہوتے ہوئے کافی واقعات ہو چکے ہیں انہیں تو بہت پہلے استعفٰی دے دینا چاہئے تھا۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قصور واقعہ پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کا کام صرف شریف خاندان اور جاتی امراءکی حفاظت کرنا رہ گیا ہے جب کہ حکومت کا کوئی وجود نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ جاتی امراءکی حفاظت پر پنجاب پولیس کے تین ہزار اہل کار تعینات ہیں اور یہ خاندان کہاں سے امپورٹ ہوا ہے کہ اس کی حفاظت پوری حکومًتی مشینری کر رہی ہے۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف فیملی کا مور بلی نے مار دیا تھا جس پر ایس پی کو معطل کر دیا گیا تھا جبکہ پنجاب پولیس کو رانا ثناءاللہ کنٹرول کرتے ہیں اور جب سے رانا ثناءاللہ وزیر قانون بنے ہیں کافی افسوس ناک واقعات رونما ہو چکے ہیں ان کو تو بہت پہلے استعفٰی دے دینا چاہئے تھا۔

سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کو عوام کے سامنے کھڑے ہو کر جواب دینا چاہئے لیکن پوری پنجاب حکومت صرف شریف خاندان کی شوگر ملوں اور غیر ملکی جائیدادوں کو بچانے میں مصروف ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...