کیا واقعی زینب کا قاتل پکڑا گیا ؟معصوم بچی کے والد بھی میدان میں آگئے
قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقتولہ زینب کے والد امین انصاری نے کہا ہے کہ کسی شخص کے پکڑے جانے کی اطلاع نہیں ملی ہے ،یہ باتیں افواہوں کے مترادف ہیں ۔قصور میں میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت پنجاب کی جے آئی ٹی کو قادیانی سربراہ کی وجہ سے مسترد کیا تو اسے تبدیل کردیا گیا ہے ،جب تک ملزم پکڑا نہیں جائے گا تب تک قصور سمیت پورے ملک میں احتجاج ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی سٹاف میری بیٹی کے قتل کے معاملے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین کسی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں کیو نکہ ایسا کرنے سے ہمارا مقصد سبوتاژ کیا جا سکتا ہے ۔