” اب بہت ہوگیا، ان کے جسم کا یہ حصہ کاٹ دو“ اداکارہ حمائمہ ملک نے زینب کیس کے بعد اعلان کردیا، سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

” اب بہت ہوگیا، ان کے جسم کا یہ حصہ کاٹ دو“ اداکارہ حمائمہ ملک نے زینب کیس کے ...
” اب بہت ہوگیا، ان کے جسم کا یہ حصہ کاٹ دو“ اداکارہ حمائمہ ملک نے زینب کیس کے بعد اعلان کردیا، سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زینب کے قتل کے بعد پورا ملک ہی سوگ کی کیفیت میں ہے اور لوگ جس طریقے سے بھی ممکن ہو سکتا ہے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔ عام شہریوں کے ساتھ فلمی ستارے بھی زینب کے بیہمانہ قتل کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، انہی آوازوں میں ایک آواز لالی ووڈ اداکارہ حمائمہ ملک کی بھی ہے جنہوں نے مجرم کیلئے انتہائی سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔
اداکارہ حمائمہ ملک نے زینب کے بیہمانہ قتل پر ٹوئٹر کا سہارا لیا اور انتہائی غصے سے بھرا ہوا ٹویٹ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو بھی ریپ کا مجرم ہے اس کا مخصوص عضو کاٹ دیا جائے، ” یہ میرا اپنا ٹویٹ ہے جو میں نے خود لکھااور اس پر قائم ہوں“۔ حمائمہ ملک نے مزید کہا زینب کے قتل کے بعد تو بس بہت ہوگیا ، پاکستانیو جاگ جاﺅ۔

اس ٹویٹ سے پہلے کیا گیا حمائمہ ملک کا ٹویٹ اس سے بھی زیادہ ’ خطرناک اور خوفناک‘ سزاﺅں کی تجاویز سے بھرا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا ”کل کو یہ میری بہن بھی ہوسکتی ہے، ہماری بیٹی، بھانجی، بھتیجی یا ہم خود بھی ہو سکتے ہیں، مجرم کو سرعام لٹکایا جائے ، اسے اپنی جس مردانگی پر فخر ہے اس کو کاٹ دیا جائے ، اسے تمام ماﺅں کے سامنے زندہ جلایا جائے اور اس کی کھال ، ہڈیاں، بال اور دانت کتوں کے آگے ڈالے جائیں، ایسا ان تمام کتوں کے ساتھ کیا جائے جو اس جرم کے مرتکب ہوئے ہیں“۔



حمائمہ ملک کی جانب سے سخت ترین سزا کے مطالبے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے ، کسی نے ان کے مطالبے کی حمایت کی تو کوئی اسے سستی شہرت کا ذریعہ قرار دیتا نظر آیا۔وجیہہ امبرین نے کہا کہ یہ سب سے بہترین طریقہ ہے، کیونکہ اس طرح انہیں اس تکلیف کا احساس ہو سکے گا جو وہ معصوم بچوں اور خواتین کو دیتے ہیں۔


صبا طارق کا کہنا تھا کہ حمائمہ ملک نے بہت ہی مضبوط بیان دیا ہے جس کی منطق بھی موجود ہے۔


محمد سیف الدین نے لکھا کہ وہ حمائمہ ملک کے مطالبے سے متفق ہیں کیونکہ ریپ کرنے والے اس سزا کے مستحق ہیں جو دھرتی پر سب سے سخت ترین ہے۔


بعض لوگ حمائمہ ملک کے مطالبے سے اختلاف کرتے ہوئے بھی نظر آئے، سجاد حسین کہتے ہیں کہ سستی شہرت کے اور بھی طریقے ہیں، حمائمہ ملک یہی بات اچھے طریقے سے بھی کرسکتی تھیں۔


سردار خان نے بھی حمائمہ ملک کے مطالبے پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ انہیں حمائمہ ملک سے ایسے ہی گھٹیا ٹویٹ کی امید تھی۔

مزید :

تفریح -