’’قرآن پاک میں لکھا ہے کہ ہم سے پہلے کئی قومیں اس وجہ سے تباہ ہوگئیں کیونکہ وہ ۔ ۔ ۔‘‘ عائشہ گلالئی پھرمیدان میں، مبینہ شادی پر عمران خان کیخلاف انتہائی سنگین بات کہہ دی

’’قرآن پاک میں لکھا ہے کہ ہم سے پہلے کئی قومیں اس وجہ سے تباہ ہوگئیں کیونکہ ...
’’قرآن پاک میں لکھا ہے کہ ہم سے پہلے کئی قومیں اس وجہ سے تباہ ہوگئیں کیونکہ وہ ۔ ۔ ۔‘‘ عائشہ گلالئی پھرمیدان میں، مبینہ شادی پر عمران خان کیخلاف انتہائی سنگین بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی ناراض رہنماءاور عمران خان پرالزامات لگانیوالی عائشہ گلالئی عمران خان کی شادی کے بعد ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں اور کہاہے کہ ہمارے سے پہلے قومیں اس وجہ سے تباہ ہوگئیں کیونکہ وہ جادوگری کرتی تھیں، نجومی تھے اوروہ اللہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے علم میں کسی اور شریک ٹھہراتے تھے ، اب آپ کو نجومیوں اور پیرنیوں کی ضرورت پڑی ہے ۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عائشہ گلالئی کاکہناتھاکہ ”قرآن پاک کو اگر اٹھالیں تو پچھلی کئی قومیں اس وجہ سے برباد ہوئیں تبا ہ ہو گئیں کہ وہ جادوگری کرتی تھیںوہاں پر نجومی ہوتے تھے ،وہ اللہ کے ساتھ اللہ کے علم میں کسی اور کو شریک ٹھہراتے تھے۔ غیب کا علم ہمارے عقیدے کے مطابق صرف اور صرف اللہ کو ہے، عمران خان صاحب! شائد آپ نے خود تو کچھ کیا نہیں ،خیبر پختونخوا میں آپ کی حکومت کی انتہائی بری پرفارمنس ہے تو اب آپ کو نجومیوں کی ضرورت پڑی ہے ۔یہ آپ کا اپنا مسئلہ ہے لیکن برائے مہربانی پاکستانی قوم کو اس غلط راستے پر مت لگائیں کہ اب طوطوں کی فال کے پیچھے لگ جائیں ،اب وہ نجومیوں کے پیچھے لگ جائیں ،اب وہ پیرنیوں اور پیروں کے پیچھے لگ جائیں کیونکہ یہ شرک ہے۔ اپنے اقتدار کی لالچ میں اتنے اندھے مت ہوں کہ آپ پوری پاکستانی قوم کو ہی غلط راستے میں لگا دیں۔
پہلے ہی آپ نے ڈی جے بٹ ، ڈانس میوزک میں لوگوں کو لگایا ہوا ہے وہ بھی آپ نے اقتدار کیلئے لگایا کہ جلسے میں لوگ زیادہ آئیں چاہے وہ ڈانس کے ذریعے ہو ، چاہے وہ میوزک اور گانے بجانے کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو اور یہ جو آپ مخصوص میڈیا گروپ پر الزامات دیتے ہیں ، مجھے افسوس اس بات پر ہوتا ہے اور میں وہ بات کروں گی جو حق ہے کیونکہ میں خود بھی اسلام کو پڑھ رہی ہوں اس وقت کہ ان کا قصور شائد یہ ہے کہ کارنامے آپ کر دیتے ہیں وہ صرف رپورٹنگ کر دیتے ہیں، یعنی گل آپ کھلاتے ہیں اوراگر وہ رپورٹنگ کر دیتے ہیں تو ان کے رپورٹنگ میں قصور ہو گیا اور پھر آپ ان کو گالیاں دیتے ہیں اور قوم بھی اکساتے ہیں کہ وہ بھی ان کو گالیاں دے۔
اس وقت آپ کو دیگر کچھ چینل بھول جاتے ہیں جو خود جرائم میں ملوث ہیں “.ویڈیو دیکھئے 

مزید :

قومی -سیاست -