زینب کی والدہ نے عمرہ پر جانے سے پہلے اس کیساتھ کیا وعدہ کیا تھا؟ تفصیلات جان کر پاکستانیوں کا ’کلیجہ پھٹ‘ گیا، جان کر آپ کیلئے آنسو روکنا مشکل ہو جائے گا

زینب کی والدہ نے عمرہ پر جانے سے پہلے اس کیساتھ کیا وعدہ کیا تھا؟ تفصیلات جان ...
زینب کی والدہ نے عمرہ پر جانے سے پہلے اس کیساتھ کیا وعدہ کیا تھا؟ تفصیلات جان کر پاکستانیوں کا ’کلیجہ پھٹ‘ گیا، جان کر آپ کیلئے آنسو روکنا مشکل ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معصوم زینب کے قتل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور زینب جیسی کلیوں کو مسلنے والے درندوں کیخلاف ایک طرح سے مہم شروع ہو چکی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”رمضان میں یہ ہمیں دین سکھاتی ہے۔۔۔“ صنم بلوچ کی ایک ایسی ”متنازعہ“ تصویر منظرعام پر آ گئی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا، صارفین نے ہنگامہ کھڑا کر دیا
زینب تو اس دنیا سے چلی گئی لیکن والدین کیلئے پیچھے کچھ ایسی یادیں چھوڑ گئی ہے جن کے سہارے وہ اپنی لخت جگر کو یاد کرتے رہیں گے اور اسی طرح زندگی تمام کریں گے۔
زینب کی والدہ نے نجی ٹی وی چینل کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے دل گرفتہ انکشاف کیا تو سب کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ والدہ نے بتایا کہ وہ عمرہ پر جانے والے تھے تو ننھی زینب نے بھی ساتھ جانے کی ضد کی جس پر اس کیساتھ وعدہ کیا کہ اس مرتبہ مجھے جانے دو، اگلی مرتبہ آپ کو ساتھ لے کر جاﺅں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔وہ فیس بک گروپ جس نے معصوم زینب کے معاملے کا مذاق اڑانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، ایسی ایسی تصاویر شیئر کر دیں کہ ہر پاکستانی کا خون کھول اٹھا، دیکھ کر آپ غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے
والدہ نے بھی یہ کہا کہ میں نے یہ دعا ضرور مانگی تھی کہ تیرے گھر کو دیکھنے کیلئے آئی ہوں، مجھے صبر عنایت فرما مگر مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ بچی کی موت پر صبر کرنا ہو گا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔