زینب زیادتی کیس کے بعد طاہر القادری کی ماضی کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آگئی جسے دیکھ کر انہیں بے حد شرمندگی ہو گی

زینب زیادتی کیس کے بعد طاہر القادری کی ماضی کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آگئی جسے ...
زینب زیادتی کیس کے بعد طاہر القادری کی ماضی کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آگئی جسے دیکھ کر انہیں بے حد شرمندگی ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بد اخلاقی کے بعد قتل ہونے والی معصوم زینب کا نمازہ جنازہ پڑھانے والے طاہر القادری ماضی میں جنسی خطرات سے متعلق تعلیم کے بارے میں کیا خیا لات رکھتے تھے ،سماجی کارکن جبران ناصر نے طاہر القادری کی ویڈیو شیئر کر دی جس کے باعث سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ۔
ویڈیو میں طاہر القادری اپنے مریدوں سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ سارا کچھ جو بچے ٹی وی پر دیکھتے ہیں ،اسے سکول میں جا کر دہراتے ہیں جس سے دیگر بچے متاثر ہو کر وہ ہی کام کرتے ہیں ،سکولوں میں آئے روز فحش پروگرام ہو رہے ہیں ،مینہ بازار لگ رہے ہیں ،ثقافتی شو ہو رہے ہیں اور بچیوں کے ڈانس ہو رہے ہیں ،فحاشی اور عریانی کے سبق پڑھائے جا رہے ہیں ،میں آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں ،اگر اللہ کے دین کے لیے یہ قوم نہ اٹھی تو چند سالوں بعد اس ملک میں جنسی تعلیم کا مضمون پڑھا یا جا ئے گا اور جنسی بے حیائی کے مضامین اس ملک میں شامل نصاب ہو نگے ،بے حیائی کے درس ہو نگے ۔
جبران ناصر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ بد اخلاقی کا شکار ہونے والی زینب کی نماز جنازہ پڑھانے والے طاہر القادری 1993میں اپنے مریدوں سے بات کرتے ہوئے جنسی خطرات کی تعلیم کو فحاشی قرار دے رہے ہیں جبکہ یہ تعلیم بچوں کو جنسی ہراسگی سے بچانے کے لیے دی جاتی ہے ،امید ہے کہ طاہر القادری کے خیا لات اب بد ل گئے ہونگے ۔

ویڈیو دیکھیں