قدرتی نعمت جان لیواثابت ہونے کا خطرہ، بڑے نقصان سے بچنا چاہتے ہیں تو آج شام اپنے گھر جانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

قدرتی نعمت جان لیواثابت ہونے کا خطرہ، بڑے نقصان سے بچنا چاہتے ہیں تو آج شام ...
قدرتی نعمت جان لیواثابت ہونے کا خطرہ، بڑے نقصان سے بچنا چاہتے ہیں تو آج شام اپنے گھر جانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کا شمار دنیا کے چند ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں قدرتی گیس گھروں کی دہلیز تک فراہم کی جاتی ہے لیکن قدرتی گیس جہاں ایک بہت بڑی نعمت ہے وہیں اس کا بے احتیاطی سے استعمال نقصان دہ اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

٭ گیس ہیٹر کا استعمال مضر صحت ہے اس کے استعمال سے کاربن مونوآکسائیڈ اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہوتا ہے جو انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے اور اس کے استعمال میں خطرے کے پیش نظر کئی اموات بھی واقع ہوچکی ہیں۔ گیس ہیٹر کا استعمال چولہے کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ گیس صرف کرتا ہے جو قدرت کے اس انمول عطیے کی ناشکری کے مترادف ہے۔

گیس ہیٹر کا ایک گھنٹے کا استعمال قریباً 100 کیوبک فٹ تک گیس کے ضیاع کا باعث بنتا ہے۔ اسی طرح گیس پریشر میں اضافے کیلئے کمپریسر کا استعمال نہ صرف دوسرے لوگوں کی حق تلفی ہے بلکہ اس کا استعمال کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

کمپریسر کا استعمال کم و بیش 50 گھروں کی گیس کو صرف کرتا ہے جس سے نہ صرف گیس کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ یہ غیر قانونی بھی ہے اس ضمن میں رواں سال SNGPL نے عوامی آگاہی اور شعور کیلئے انتہائی موثر مہم چلائی جس میں قومی اخبارات ، ٹی وی چینلز اورسوشل میڈیا کا سہارا لیاگیا جس کے ذریعے صارفین کو ہیٹر اور کمپریسر کے استعمال سے واقع ہونے والے حادثات کے خطرات سے آگاہ کیا گیا۔ اس مہم کی وجہ سے SNGPL کو عوامی تحفظ کے حوالے سے خاطر خواہ مثبت نتائج حاصل ہوئے۔ویڈیو دیکھئے 

مزید : قومی /بزنس /سائنس اور ٹیکنالوجی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...