پنجاب اسمبلی، بچوں کو اغواء، زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے اور لاش 2 دن تک سولی پر لٹکائے رہنے کی قراردادجمع

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بچوں کو اغواء، زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے اور لاش 2 دن تک سولی پر لٹکائے رہنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔
قرارداد تحریک انصاف کے ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی اور قتل کے لرزہ خیز واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے جس کی بنیادی وجہ موثر قانون کا نہ ہونا ہے، اس وجہ سے ملزم آزاد گھوم رہے ہیں۔
قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی اور قتل کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر قانون سازی کی جائے اور ایسے واقعات کے مجرموں کو شہر کے مین چوراہے پر پھانسی دی جائے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے مجرموں کی لاشوں کو دو دن تک سولی پر لٹکائے رکھا جائے تاکہ اس طرح کے واقعات میں ملوث مجرمان کو عبرت ملے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...